9 نومبر، 2025، 11:28 PM

اسرائیل اور اس کے حامیوں کی سازش ناکام بنادی، فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، یمنی رہنما

اسرائیل اور اس کے حامیوں کی سازش ناکام بنادی، فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، یمنی رہنما

یمنی اعلی رہنما نے فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کی سازش ناکام بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن ہمیشہ کی طرح فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی، اسرائیلی اور سعودی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک ایک خفیہ نیٹ ورک کو حال ہی میں بے نقاب کرکے تباہ کر دیا گیا ہے۔ نیٹ ورک کا ہدف صنعاء حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کو ختم کرنا تھا۔

انہوں نے اس کامیابی کو یمنی عوام کی بیداری، اتحاد اور قرآن کی تعلیمات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی تمام سازشیں یمنی قوم کی استقامت کے سامنے ناکام ہوچکی ہیں۔

اس سے پہلے یمنی وزارت اطلاعات کے نائب وزیر نصرالدین عامر نے کہا کہ مذکورہ نیٹ ورک غزہ کی حمایت میں یمن کی جاری جدوجہد کے خلاف سرگرم تھا، اور سعودی عرب براہ راست صہیونیوں کے ساتھ مل کر اس جنگ میں شریک ہے۔ یہ اقدامات صنعاء اور ریاض کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

عامر نے خبردار کیا کہ یہ جاسوس نیٹ ورک پورے ملک میں سرگرم تھا، اور اس کی تباہی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایسے جاسوس نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاری کا انکشاف کیا تھا جو سی آئی اے، موساد اور سعودی انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن روم سے منسلک تھا، جس کا مرکز خلیجی ریاست میں قائم تھا۔

حکام کے مطابق، یہ مشترکہ آپریشن روم یمن میں تخریب کاری اور جاسوسی کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا تھا، اور اس نے ملک بھر میں کئی چھوٹے، خودمختار سیلز قائم کیے تھے، جو سعودی عرب میں قائم مرکزی کمان سے منسلک تھے۔

News ID 1936390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha